119

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضیٰ،ائی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز،ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈاکٹر احسن بھٹی اور دیگر کیبنٹ کمیٹی میں شریک کمشنر مدثر ریاض ملک،آرپی او عمران احمر،چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز کی شرکت

اراکین اسمبلی سردار جعفر خان لغاری۔ نیاز احمد جکھڑ،مخدوم رضا بخاری،سردار محسن عطا کھوسہ اور دیگر سیاسی رہنما کی شرکت کیبنٹ کمیٹی نے کمشنر آفس ڈی جی خان میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ لی




محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین اقدامات کئے جائیں۔مجالس اور جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کرائی جائے قانون قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے،

صوبائی وزیر قانون غیر قانونی مجالس،جلوس اور سبیل کی اجازت پر فوری کارروائی ہونی چاہئے۔قواعد وضوابط پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائیگا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضے ڈیرہ غازی خان دیگر صوبوں سے منسلک،مذہبی شدت پسندی اور دہشت گردی کے لحاظ سے انتہائی حساس ڈویژن ہے۔




آئی جی پنجاب عارف نواز فلیش اور ٹربل پوائنٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے انتہائی حساس تمام مجالس اور جلوس کی ویڈیو،آڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔آئی جی پنجاب ڈویژن میں 1306 جلوس اور 4083مجالس برآمد ہوں گے۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کی 248 جلوس اور 595 مجالس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔




کمشنر مدثر ریاض ملک ڈویژن میں 96 علماء اور ذاکرین کی زبان بندی اور 168 کی ضلع بندی کی گئی ڈویژن میں 4405 مساجد اور امام بارگاہ ہیں۔کمشنر مدثر ریاض ملک۔ ریجن میں 43 فلیش پوائنٹ اور51 ٹربل پوائنٹ قرار دئیے گئے ہیں۔




محرم الحرام کے دوران پنجاب پولیس کی 5601 نفری سمیت 9736 افراد سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔آرپی او عمران احمر




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں