152

پنجاب کالج فورٹ عباس میں یوم آزادی اور کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کے لئے شاندار تقریب

پنجاب کالج فورٹ عباس میں یوم آزادی اور کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کے لئے شاندار تقریب

تحصیل فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) تحصیل فورٹ عباس ۔پنجاب کالج فورٹ عباس میں یوم آزادی اور کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کے لئے شاندار تقریب ۔ پنجاب کالج کے طلباء و طالبات نے خوبصورت پرفارمنس کرکے مہمانوں اور سٹوڈنٹس کے اندر جوش و جذبہ پیدا کر دیا۔اس خوبصورت اور پر جوش تقریب کے مہمان خصوصی ڈائیریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز




محمد نعیم چوہدری اور انکے ہمراہ صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد اور سئینر ٹیچر ادارہ ھزا امجد الطاف بھی تھے۔انکا استقبال پروفیسرز نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے اور سٹوڈنٹس نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیا۔پنجاب کالج کے پرنسپل وقارلحسن خاں نے




تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ میرے کالج کے سٹوڈنٹس میں نصابی سرگرمیوں کی ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محمد نعیم چوہدری نے مہمان خصوصی کے خطاب میں کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے




انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بنے کا انہوں نے بھی اپنے کالج کے طلباء و طالبات کو پر مغز تقاریر اور ملی نغمےپرجوش انداز میں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔سوشل میڈیا اور پریس کوریج قاسم سیفی نے بہت خوبصورت انداز میں کی۔اس موقع پر خصوصی گروپ فوٹیج کے موقع پر




صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد دنیا نیوز فورٹ عباس نے کالج ھذا کے مایہ ناز اساتزہ اور پرنسپل کالج ھزا وقارلحسن خاں اور ڈائریکٹر پنجاب کالج محمد نعیم چوہدری کو یوم آزادی اور کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کے لئے خوبصورت تقریب منعقد کروانے پر اور سٹوڈنٹس کی شاندار پوفامنس کو لائیق تحسین قرار دیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں