144

دبئی میں پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے 72 ویں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

دبئی میں پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے 72 ویں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) گزشتہ روز دبئی میں پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے 72 ویں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک اور سفیر پاکستان کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی اس موقع پر




پاکستان کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ بھی بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اوربھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی مختصرگفتگو کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ




پاکستان کا قیام ایک معجزہ ہے اور بر صغیر کے مسلمانوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہیے




اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ تعالی نے ہمیں آزاد وطن عطا کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستانی بھی کشمیریوں کو اپنے سے الگ نہیں سمجھتے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں