171

وفاقی وزیر بین ا لصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کا بیٹا حسنین مرزا بھی نیب ریڈار پرجعلی اکائونٹس کیس میں ملوث قرار

وفاقی وزیر بین ا لصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کا بیٹا حسنین مرزا بھی نیب ریڈار پرجعلی اکائونٹس کیس میں ملوث قرار

پنجاب(رپورٹ:مجید دھریجہ) وفاقی وزیر بین ا لصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کا بیٹا حسنین مرزا بھی نیب ریڈار پرجعلی اکائونٹس کیس میں ملوث قرار نیب نے حسنین مرزا سمیت 16 افرادکے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں الزام ہے کہ ملزمان نے بھاری رشوت لے کر نہر خیام میں پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی،مبینہ طور پر پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے لیے ایک ارب روپے وصول کیے گئے ، ملزمان نے رقوم کی ادائیگی کے لئے جعلی اکائونٹس کا استعمال کیا




گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹرنیب راولپنڈی احمد سعید وزیر کی طرف سے اسلام آبادکی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر کے علاوہ ممتازحیدر،راشدعقیل، امجداحمد، خواجہ ایم بدیع الزمان ، رئوف اخترفاروقی ،نجم الزمان ، عبدالقوی خان، انورعباسی، ایم اسلم، قاضی امجد عابد عباسی، عباس علی آغا،حسنین مرزا، اومنی گروپ کے




خواجہ عبدالغنی مجید، ریاض عبدالرزاق شریک ملزمان میں شامل ہیں۔




یاد رہے کہ سابق اسپیکر اور موجودہ وفاقی وزیر بین ا لصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا پر بھی 2007ء میں 7 کروڑ روپے کا قرضہ معاف کرانے کے انکشافات سامنے ائےمحترمہ نے قرضہ معاف کروایا بعدازاں ہوا کا رخ بدلتا دیکھا پیپلزپارٹی چھوڑی اور جی ڈی اے الائنس میں چلی گئی




جو کہ پی ٹی آئی کی اتحادی ہے وطن عزیز کے آئین کی شقN 63۔(1) کے مطابق 20 لاکھ روپے سے زائد کا قرضہ معاف کروانے والا اور اس کے افراد خانہ رکن اسمبلی منتخب نہیں ہوسکتے۔ اس واضح پابندی کے باوجود جانے ہمارے سیاست دانوں کے پاس وہ کون سی گیڈر سنگھی ہے




جس کی دلفریب مہک کا اثرنہ تو ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پرکھ کرنے والے ریٹرنگ افسران پر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی سکرونٹی انہیں قرضہ معاف کروانے کی بنا پر نااہلی کا آئینہ دکھا پاتی ہےخیال رہے معاف کروایا گیا پیسہ بنکوں کا نہیں ہوتا بلکہ کھاتہ داروں کا ہوتا ہے جو اپنی محنت کی کمائی کے جائز منافع سے بھی محروم کردیے جاتے ہیں۔نیب کو حسنین مرزا ہی نہیں ان کی والدہ کی پراپرٹی کے متعلق بھی تحقیقات کرنی چاہیے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں