شناختی کارڈ کی شرط اورٹیکسز کیخلاف تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال 175

شناختی کارڈ کی شرط اورٹیکسز کیخلاف تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال

شناختی کارڈ کی شرط اورٹیکسز کیخلاف تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)ملک بھر میں آج دکانیں کھلیں گی یا نہیں ؟ کاروبار ہوگا یا نہیں؟ لاہور اور کراچی میں تاجر برادری دو دھڑوں میں تقسیم ہے، ایک گروپ ہڑتال کا حمایتی، جب کہ دوسرے نے اس کی مخالفت کردی ہے، جب کہ دیگر شہروں میں تاجروں نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
تاجروں کے مطالبات کیا ہیں؟انجمن تاجران کی جانب سے حکومت کو پیش کیے گئے مطالبات کے مطابق سیلز انوائسز پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کی شرط ختم ہونی چاہیے، تھوک و پرچون (ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرز) سے ٹرن اوور پر1.5فیصد کے بجائے خالص منافع پر ٹیکس لیا جائے، پرچون فروش (ریٹیلرز) پر فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے، ٹریڈرز کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایا جائے۔ہول سیلرز، ریٹیلرز کوسیلز ٹیکس سے استثنا دے کر مینوفیکچرنگ اور امپورٹ کی سطح سے سیلز ٹیکس کی وصولی کی جائے اور تمام ریجنز سے نئے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ عام اجازت دے کر نئے اور پرانے فونز پر ڈیوٹی کی ریسٹرکچرنگ کی جائے۔ ان مطالبات سے صرافہ بازار، کپڑا مارکیٹیوں، کراکری، سٹیشنری، کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے تمام قسم کے کاروباری حضرات نے اتفاق کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی۔

پشاور

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تاجروں کی شڑ ڈاون ہڑتال جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں تاجروں کی جانب سے دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پروفیشنل ٹیکس اور سوئی گیس کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ تاجر ایوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال صبح 7 سے رات 9 بجے تک ہوگی، کاروبار کرنے والوں کو10 ہزارروپے جرمانہ کیا جائے گا، شٹر کھولنے والے کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے، ٹیکسوں اور معیشت دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

لاہور ہڑتال دو حصوں میں تقسیم

No photo description available.لاہور میں تاجر برادری کی کال پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ بعض تاجر تنظیمیں وزرا سے مذاکرات کے بعد پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ کاروبار معمول کے مطابق ہوگا۔انجمن تاجران کا بڑا دھڑا نعیم میر گروپ ہڑتال پر بضد ہے۔


نعیم میر کا کہنا ہے کہ آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ہوگی، لاہور چیمبر آف کامرس نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی۔ تاہم صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کو تیار ہیں، کچھ سیاسی عناصر صورت حال سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوشاں ہیں۔ لاہور کے تاجروں نے حکومت کی جانب سے نافذ ٹیکس اقدامات ماننے سے انکار کردیا۔دوسری جانب بعض تاجر تنظیمیں حکومتی یقین دہانی پر مطمئن ہیں اور انہوں نے کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں آج کاروبار چلے گا یا بند رہے گا؟

Image may contain: 4 people, people smiling, people sitting and outdoorگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ تاجروں کی اکثریت ہڑتال نہیں کر رہی، مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تاجر ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔لاہور کی طرح یہاں بھی صورت حال مختلف نہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران صدر نے آج ہڑتال کا اعلان تو تاجر ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کی مخالفت کردی ہے۔ تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے 11 میں سے 10 مطالبات مان لیے ہیں، اس لیے ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی زیادہ تر تاجر تنظیمیں ان کے ساتھ ہیں، کل ہڑتال کرنے والے ایک سیاسی جماعت کی ایما پر ہڑتال کر رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے تاجروں کو فکسڈ ٹیکس کی یقین دھانی کرائی ہے، چھوٹے تاجروں کے آڈٹ کی توسیع 1 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی ہے، جب ہر بات ہی مان لی گئی ہے تو ہڑتال کا کیا جواز ہے؟ ، جب کہ آل سٹی تاجر اتحاد پہلے ہی لاتعلقی کا اعلان کرچکا ہے۔کراچی میں تاجروں کا کہنا ہے کہ 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کسی صورت قبول نہیں۔ ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے ملک بھر میں پچاس لاکھ کے قریب دکانیں ہیں، ماہانہ دو ہزار فکسڈ ٹیکس سے سالانہ ایک سو بیس ارب روپے وصولی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی کو الیکڑانک مارکیٹ ایسوسی ایشن، سندھ تاجر اتحاد، اولڈ سٹی ایریا کی تاجر ایسوسی ایشنز اور میڈیسن مارکیٹ ایسوسی ایشن کی حمایت حاصل ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

Image may contain: 1 person, outdoorوفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تاجروں نے آج شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کے پیچھے کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ اجمل بلوچ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فکسڈ ٹیکس کا نظام لے آئیں، ہم تیار ہیں، یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ تاجر احتجاج کسی سیاسی جماعت کی ایما پر کر رہے ہیں۔Image may contain: car, sky and outdoorانہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کی بیوروکریسی حکومت اور وزیراعظم کو ناکام کرنا چاہتی ہے۔صرف بڑے ہی نہیں چھوٹے شہروں چکوال، فیصل آباد، صوابی، مردان اسکردو، گوجرانوالہ، ملتان سمیت ملک بھر میں چھوٹی بڑی دکانیں اور کاروبار صبح سے ہی بند ہیں۔ دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی ٹیکسوں کے خلاف17 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں