134

ساہیوال واقعہ،ملوث ملزمان کو نشانِ عبرت بنائیں گے،شہریار آفریدی

ساہیوال واقعہ،ملوث ملزمان کو نشانِ عبرت بنائیں گے،شہریار آفریدی

وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ پر تمام حقائق پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے لائیں گے، جے آئی ٹی رپورٹ میں جو بھی ثبوت ہوئے، اس کی روشنی میں ملزمان کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں ساہیوال واقعہ پر وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ کسی انسان کو کسی کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں، یہ بدقسمت بات ہے کہ ایک انسان ہی دوسرے انسان کا دشمن ہے۔

ساہیوال واقعہ کی تحقیقات سے متعلق وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قطر میں ہیں، انہوں نے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں، تمام حقائق پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے لائیں گے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ملزمان کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔

واضح رہے کہ انیس جنوری کو ساہیوال کے علاقے اڈا قادر پور کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہل کاروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا تھا۔ واقعہ میں خاتون اور ایک 13 سالہ بچی بھی شامل تھی، جب کہ گاڑی میں موجود ایک بچہ اور بچی گولی لگنے سے، جب کہ تیسری بچی گاڑی کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئی۔

واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی ترتیب دی گئی، جب کہ واقعہ میں ملوث اہل کاروں کو گرفتار کرکے ابتدائی بیانات قلمبند کرائے گئے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانا یوسف والا میں خلیل کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں