شرفا اب سیاست میں آنے سے گریزاں ہیں،رؤف صدیقی 167

شرفا اب سیاست میں آنے سے گریزاں ہیں،رؤف صدیقی

شرفا اب سیاست میں آنے سے گریزاں ہیں،رؤف صدیقی

ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ شرفا اب سیاست میں آنے سے گریز کرتےہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگر 2 گھنٹے بھی مقدمہ چلے توہم بری ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں بداخلاق زبان استعمال ہو رہی ہے، شرفا اب سیاست میں آنے سے گریز کرتے ہیں۔

رؤف صدیقی سے سوال ہوا کہ آپ کے صرف کچھ بال ہی سفید ہوئے ہیں۔ اس پر انھوں نےصحافی کو جواب دیا کہ زیتون اورکھوپرے کا تیل لگائیں۔ رؤف صدیقی سے مزید پوچھا گیا کہ ایم کیو ایم کو کھوپرے کا تیل کب لگائیں گے تاکہ وہ فریش ہوں؟ ۔اس پر انھوں نے صحافی کو کہا کہ ایم کیوایم رہنما بھی سر میں کھوپرے کا تیل لگائیں توفریش ہوجائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں