مظفرگڑھ اندھے قتل کا سراغ،ملزمان گرفتار،نعش بھی برامد 162

مظفرگڑھ اندھے قتل کا سراغ،ملزمان گرفتار،نعش بھی برامد

مظفرگڑھ اندھے قتل کا سراغ،ملزمان گرفتار،نعش بھی برامد

تھانہ قریشی پولیس کو رات گئے روڈ پر لاوارث کار ملی جسکی سیٹس خون آلود تھیں، ایس ایچ او قریشی ادریس خان نے محکمہ ایکسائز کی مدد سے موجودہ مالک کی شناخت کی

مظفرگڑھ(رپورٹ:میاں خالدندیم بھٹی)اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے نعش بھی برامد کر لی گئ، فیصل شہزاد ڈی پی او مظفرگڑھ
تھانہ قریشی پولیس کو رات گئے روڈ پر لاوارث کار ملی جسکی سیٹس خون آلود تھیں، ایس ایچ او قریشی ادریس خان نے محکمہ ایکسائز کی مدد سے موجودہ مالک کی شناخت کی اور موجودہ حلات یوں ملے کہ گاڑی مالک کو ملزمان پیسے دینے کے بہانے گھر سے دور لائے تھے کہ راستے میں گاڑی مالک کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینگ کر فرار ہوگئے،

اس اندوہناک واقعے پر ایس ایچ او قریشی ادریس خان کو ملزمان کی گرفتاری اور نعش کی برامدگی کی سخت ہدایات کی گئیں، پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کیئے گئے، اس پر ایس ایچ او چوک قریشی نے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرتے ہوئے نعش بھی برامد کروادی، مقتول اقبال حسین کے مقدمہ کی مزید تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپرد کردی گی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں