کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا، 31 افراد شہید، متعدد زخمی 144

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا، 31 افراد شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا، 31 افراد شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب تعمیر نو کمپلیکس میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ پولیس علاقے میں پولنگ کے دوران معمول کی پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 31 زخمی دم توڑ گئے جن میں 3 پولیس اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب اسپتال لائے گئے زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ روک دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خودکش حملہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں