کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل، گرفتاری کیلئے نیب ٹیم خیبرپختونخوا روانہ 146

کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل، گرفتاری کیلئے نیب ٹیم خیبرپختونخوا روانہ

کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل، گرفتاری کیلئے نیب ٹیم خیبرپختونخوا روانہ

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جب کہ ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم خیبرپختونخوا بھی روانہ کردی گئی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کےلیے 10 روز دیئے ہیں۔

نوازشریف نے عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور لندن میں زیر علاج اہلیہ کےہوش میں آنے کےبعد وطن واپسی کا اعلان کیا ہے

کیپٹن (ر) صفدر کسی بھی طرح بیرون ملک نہیں جاسکیں گے

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے جس کےبعد وہ کسی بھی ایئرپورٹ، زمینی اور سمندری روٹ سے پاکستان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

نیب نے محمد صفدر کی گرفتاری کےلیے ٹیم خیبرپختونخوا روانہ کردی

دوسری جانب نیب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی تیز کردی ہے اور اس ضمن میں خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کےلیے ایک ٹیم خیبرپختونخوا بھی روانہ کردی ہے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد کیپٹن (ر) صفدر الیکشن لڑنے کےلیے بھی نااہل ہوگئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کےحلقے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی روک دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں