135

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے نہری پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے نہری پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے نہری پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر کے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں جس میں ہر تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر ،ایس ڈی پی او اور ایس ڈی او انہار بھی شامل ہوگا

۔نہری پانی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں نہری پانی چوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی گئی اور فیصلہ کیا گیا

کہ جو ذمیندار نہری پانی چوری میں ملوث پایا گیا اس کو ایف آئی آر کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز شبیر احمد ڈوگر ،ذیشان ندیم ،بابر سلیمان ،غلام مصطفی ،محکمہ پولس وانہار سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی نہری پانی چور باز آجائیں یا جیل جانے کے لیے تیار رہیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ فلڈ بندوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

محمد علی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ پولیس نہری پانی چوری کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی ایس ایچ اوز پانی چوروں کے خلاف زیرالتوا درخواستوں پر فوری ایف آئی آرز درج کریں۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں