آر آئی یوجے کی خواتین صحافیوں کےاعزاز میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب 187

آر آئی یوجے کی خواتین صحافیوں کےاعزاز میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب

آر آئی یوجے کی خواتین صحافیوں کےاعزاز میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جڑواں شہروں کی خواتین صحافی بیٹیوں اور بہنوں کے اعزاز میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی نیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ،پریس انفارمیشن آفیسر شہیرہ شاہد نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی

Image may contain: 8 people, people standing

اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آر آئی یوجے کی طرف سے خواتین صحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئےعیدی تحائف دینے کی روایات کا آغاز ایک قابل قدر مثال ہے، انہوں نےکہاکہ خواتین معاشرے اور ملکی ترقی میں اہم کردار کررہی ہیں وہیں

Image may contain: 4 people, people sitting

خواتین صحافیوں نے میڈیا انڈسٹری میں شاندار پیشہ وارانہ خدمات کےذریعے اپنی اہمیت اور جگہ خود بنائی ہے ، انہوں نے کہاکہ بلخصوص کرونا وبا کے حالات میں خواتین صحافیوں نے بلاخوف وخطر معلومات عوام تک پہنچانے کا فریضہ بطریق احسن انجام دیاہے ، انہوں نے کہاکہ شعبہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اور اس کی آزادی اور ضروریات کا خیال رکھنا وزارت اطلاعات کی ذمہ داریوں میں شامل ہے

Image may contain: 5 people, people standing

جس کو ہر سطح پر پورا کیاجائےگا ۔‎راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کی عید تحائف تقسیم کرنے کی تقریب میں خواتین صحافیوں کو کرونا وائرس جیسی وبا میں جراتمندانہ کام کرنے پر سراہا گیا اور خواتین صحافیوں کو تحائف دیے گئے ‎تقریب میں موجود خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس کاوش کو دل سے سراہتے ہیں،

Image may contain: 4 people, people standing

اور آر آئی یو جے کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آر آئی یوجے کی یہ کاوش قابل ستائش ہے ، سیکرٹری جنرل نآصر زیدی نے کہاکہ خواتین نے صحافت کے میدان میں شاندار خدمات سرانجام دیں ہیں ، وہ ہر میدان میں مردوں کےشانہ بشانہ کردار ادا کرکے صحافت اورجمہوریت کی مضبوطی کے اہم کردار ادا کررہی ہیں،

Image may contain: 11 people, including Javed A Malik and Noshad Abbasi, people standing

سابق صدر شکیل انجم نے کہاکہ خواتین ہمارا فخر ہیں اور آج کے اس دور میں انکا کردار ہر شعبہ میں بہت اہم ہے ۔سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے فوزیہ شاہد نے کہاکہ خواتین نے شعبہ صحافت میں اپنا لوہا منوایا ہے

Image may contain: 8 people, including Shakila Jalil, people standing and indoor

۔سابق صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے کہاکہ خواتین جرنلسٹس نے کرونا وبا کے اس دور میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ فیلڈ رپورٹنگ میں نظر آئیں ،آر آئی یوجے کےصدر عامر سجاد سید نے کہاکہ راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس پہلے بھی ورکرز کے لیے خوشیوں اور انکے حقوق کے لیے کام کرتی رہی ہے

Image may contain: 8 people, including Niazi Izhar, people standing

اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے جنرل سیکرٹری آر آئی یوجے آصف علی بھٹی نے کہاکہ خواتین صحافی معاشرے کی آبیاری میں اپنا بہترین کردار ادا کررہی ئیں ملک میں جمہوریت یا آمریت کے دور میں

Image may contain: one or more people and people standing

خواتین کا صحافیانہ کردار تاریخ کا سنہری باب ہے۔‎اس موقع پر تمام معزز خواتین جرنلسٹ نے کمیٹی چیئرمین شکیل انجم،انور رضا،صغیر چوہدری،مائرہ عمران شکیلہ جلیل،شازیہ نئیر، آسیہ کوثر اور آمنہ الپیال کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عید کے اس موقع پر عید گفٹ کی تقریب منعقد کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں