قومی مالیاتی کمیشن کے پانچ ارکان میں سے دو کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج 136

قومی مالیاتی کمیشن کے پانچ ارکان میں سے دو کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

قومی مالیاتی کمیشن کے پانچ ارکان میں سے دو کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)قومی مالیاتی کمیشن کے پانچ ارکان میں سے دو کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔لیگی رہنما ممبر قومی اسمبلی خرم دستگیر نے حفیظ شیخ کی تعیناتی کو چیلنج کیا۔

درخواست میں صدر پاکستان کے سیکریٹری، سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری قانون کو فریق بنایا گیا۔ جبکہ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئین میں قومی مالیاتی کمیشن کے تمام ممبران قومی اسمبلی کے منتخب لوگ ہوں گے۔ غیرمنتخب نمائندے کو کمیشن میں رکھنے کیلئے صدر پاکستان کا تمام صوبائی گورنرز سے مشاورت ضروری ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ چاروں صوبوں کے گورنرز سے مشاورت کے بعد ہی قومی مالیاتی کمیشن کے ممبران کی تقرری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں