مڈل ایسٹ میں مقیم کچھ پاکستانی نہیں چاہتے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں،کیپٹن عاصم ملک 182

مڈل ایسٹ میں مقیم کچھ پاکستانی نہیں چاہتے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں،کیپٹن عاصم ملک

مڈل ایسٹ میں مقیم کچھ پاکستانی نہیں چاہتے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) مڈل ایسٹ میں مقیم کچھ پاکستانی نہیں چاہتے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں لیکن میں ان کو بطور ترجمان اوورسیز پاکستانی بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب اوورسیز پاکستانیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوجائیں گے،

ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی میں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آواز اٹھائی اور انکے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچایا ہے

آج بھی یہ فرض سرانجام دے رہا ہوں میں اس سلسلے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات پر تہہ دل سے غور کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،،

دونوں اہم حکومتی شخصیات اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ کرونا کے اختتام کے بعد بہت جلد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے،

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ اوورسیز میں کچھ لوگ میری اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کی جانے والی کوششوں سے خوش نہیں ہیں لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ہر حال میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لڑتا رہوں گا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کرتا رہوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں