171

اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا گیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا گیا

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) اسلام آباد کے مختلف علا قوں سے کوڑے کے ڈھیروں کو ختم کرنے اور شہر کی صفائی ستھرائی کا کام جمعہ کی رات اورہفتہ وار تعطیلات کےباوجودجاری رہا۔صفائی کے اس خصوصی آپریشن میں اب تک شہر کے بیشتر علاقوں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کا خا تمہ کر دیا گیا ہے۔




اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے صفائی کے اس آپریشن کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں، گرین ایریاز اور کھلی جگہوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے ذمہ دار افراد، دوکانداروں اور دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر تقریبا 50000روپے جرمانے عائدبھی کیے ہیں۔




شہر میں کچرا اکٹھا کرنے اور صفائی کا کام تقریباً دس دن تک معطل رہا جس کی وجہ سے شہر میں صفائی کی صورت حال ابتر تھی۔ تاہم، جمعہ کے روز صفائی کام دوبارہ شروع کیا گیا۔ شہرسے کوڑے کرکٹ کے خاتمے اور صفائی کے اس خصوصی آپریشن کی آئی سی ٹی انتظامیہ کر رہی ہے




جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کا سینیٹیشن ڈیریکٹوریٹ اور سی ڈی اے کے متعلقہ محکموں کے باہم مل کر شہر کے سیکٹورل ایریا کے علا وہ لہتراڑ روڈ، کھنہ اور دیگر علاقوں میں صفائی کا کام کر رہے ہیں۔




اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹ کو صفائی کے عمل کی نگرانی کے لئے تعینات کیا گیا ہے تاکہ نہ صرف کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو فوری اور موئثر انداز میں ختم کروانے کو یقینی بنائیں

بلکہ کھلے جگہوں اورمارکیٹوں میں کچرا پھینکنے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس ضمن میں شہر کی مختلف علا قوں بالخصوص مارکیٹوں میں کچرا پھینکنے میں ملوث عناصر پر تقریبا50000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کچرے کے ڈور ٹو ڈور کولیکشن کا کام بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں