175

‘حکومت آج اپنی تاریخی ناکامیوں کی داستان فخر سے سُنائے گی’

‘حکومت آج اپنی تاریخی ناکامیوں کی داستان فخر سے سُنائے گی’

اسلام آباد(پورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اپنی تاریخی ناکامیوں کی داستان فخر سے سُنائے گی۔




مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آج عمران خان اپنی ناکامیوں کو پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے کا چورن بیچیں گے اور بتائیں گے کہ ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج میں 32 فیصد کمی ہوئی جب کہ روپے کی قدر میں 33 فیصد کمی ہوئی۔




انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان صاحب بتائیں گے اس ایک برس میں فی تولہ سونا 34050 سے 88400 روپے ہو گیا ہے۔




ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ آج عمران صاحب یہ بھی بتائیں گے کہ گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافہ کیا اور بجلی کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ کیا، اس کے علاوہ 7 ہزار ارب روپے کا تاریخی قرضہ لے کر ریکارڈ قائم کیا۔




انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آج بتانے والے ہیں کہ ایک برس میں پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے جس کے باعث ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گُنا بڑھ گئی ہے۔




مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج نااہل وزیراعظم بتائیں گے ایک برس میں کتنے ہزار ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے پیسے واپس آئے اور ایک بار پھر اتنا جھوٹ بولیں گے کہ پچھلے ریکارڈ توڑ دیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں