عاطف قیوم اور اس کے میں دھندے میں ملوث گروہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں 142

عاطف قیوم اور اس کے میں دھندے میں ملوث گروہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں

عاطف قیوم اور اس کے میں دھندے میں ملوث گروہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں

موصوف نے کہا تھا کہ وہ ان کی پیسے سے سوناخریدتا وہ مہنگے داموں پر فروخت کرتا ہے۔جھوٹا جھانسا دیکر مختلف سرکاری، غیر سرکاری، ریٹائرڈ، بیوائیں،یتیم اورمعزور لوگوں سے پیسے لے کرعاطف قیوم بیرونی ملک فرار ہوگیا۔

اسلام آباد(فائزہ شاہ) متاثرین عاطف قیوم گروہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ عاطف قیوم میجر (ر)نامی شخص نے کاروبارمیں منافع کی غرض سے 100سے زائد خاندانوں سے ایک ارب روپے کے قریب ہڑپ کرلئے ہیں۔ موصوف نے کہا تھا کہ وہ ان کی پیسے سے سوناخریدتا وہ مہنگے داموں پر فروخت کرتا ہے۔جھوٹا جھانسا دیکر مختلف سرکاری، غیر سرکاری، ریٹائرڈ، بیوائیں،یتیم اورمعزور لوگوں سے پیسے لے کرعاطف قیوم بیرونی ملک فرار ہوگیا۔

متاثرین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف دلایا جائے،عاطف قیوم ان کے بھائی سحر عاطف، نوید قیوم اور معید قیوم کو فی لفور گرفتارکرکے رقم واپس دلوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عاطف قیوم اور اس کے میں دھندے میں ملوث گروہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں۔

پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرین عاطف قیوم گروہ میں غلام سرور جنجوعہ، عرفان اور محمد فیصل سمیت متاثرہ خاندانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ متاثرین کے نمائندو ں نے کہا کہ عاطف قیوم نامی شخص جو راولپنڈی کا رہائشی تھا۔

جس نے 100 سے زائد خاندانوں کو انفرادی طور پر سونے کے کاروبار کا جھانسا دیکر منافع دینے کا کہا۔متاثرین نے کہا کہ عاطف قیوم نے ان کے ساتھ پہلے بہترین مالی تعلقات بنائے جس پر انہیں عاطف قیوم کی شخصیت پر اعتبار ہوگیا تھا۔ متاثرین میں بیوہ عورت نے کہا کہ میں 10لاکھ روپے بیٹی کی شادی کے جمع پونجی کا رقم عاطف قیوم کے حوالے کیا۔

بیوہ عورت نے کہا کہ عاطف قیوم نے پہلے اعتبار قائم کیااور پھر بعد میں دھوکا دیدیا۔ متاثرہ خاندانوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثاراور چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال سے اپیل کرتے ہیں کہ عاطف قیوم اور اسکے گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان سے لوٹی ہوئی رقم انہیں واپس دلائی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں