عام انتخابات میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد جمع 102

عام انتخابات میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد جمع

عام انتخابات میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد جمع

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں آئندہ عام انتخابات میں ایک ماہ کی توسیع کی قرارداد جمع کرادی گئی۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت آئندہ عام انتخابات میں ایک ماہ کی توسیع کرے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہوں گے اور جولائی میں مون سون بارشوں کےباعث بلوچستان سےلوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے حق رائے دہی سے محروم رہیں گے لہٰذا عام انتخابات اگست 2018کےآخری ہفتے میں کرائےجائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں