181

تعلیمی میدان میں ترقی اور اجتماعی مفادات کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حاجی حمید اللہ زڑسواند

تعلیمی میدان میں ترقی اور اجتماعی مفادات کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حاجی حمید اللہ زڑسواند

کوئٹہ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہاہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے جی ٹی اے نے ہر دور میں اساتذہ کے اجتماعی مفادات کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں وہ ضلع کو ئٹہ کے اساتذہ سے بات چیت کررہے تھے

اس موقع پر جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی، سید سلام شاہ، خالد حسین ،ملک محمد قاسم تاجک ،غلام مصطفی ، علی احمد اچکزئی اور فرید اللہ کاکڑ بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں جی ٹی اے ہر فورم پر اُن کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی اور اساتذہ کے اجتماعی مفادات کی خاطر ماضی میں بھی قربانیاں دی ہیں

اور مستقبل میں بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر عظمت اللہ رئیسانی نے کہا کہ جی ٹی اے کے اراکین تعلیمی دفاتر میں مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں ریٹائر منٹ کیسز میں حائل خودساختہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور سنیئر اساتذہ کو مزید مشکلات میں ڈالنے کے ناروا اقدامات کی کھل کر مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی ایسے غلط اور خودساختہ عوامل کی بھر پور مخالفت کی جائے گی

اس موقع پر اُنہوں نے یقین دلایا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اُٹھانے کے ساتھ ساتھ اُن کوفوری حل کیا جائے گااُنہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سکولز میں غیر ضروری اور انتقامی تبادلوں کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کے فوری حل طلب کیسز میں رخنہ اندازی اور اساتذہ کو بلاوجہ دفاتر کے طواف کرنے پر مجبور کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت لائحہ عمل اپنا یا جائے ایساکوئی بھی اقدام قبول نہیں کریں گے جس سے اساتذہ کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو اور تعلیمی پسماندگی کا موجب ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں