لیویز کی کاروائی اسلحہ کے زور پر رواں دواں گاڑیوں ڈرائیوروں سے زبردستی بھتہ لینے اور گاڑیاں چھیننے والا گروہ گرفتار 230

لیویز کی کاروائی اسلحہ کے زور پر رواں دواں گاڑیوں ڈرائیوروں سے زبردستی بھتہ لینے اور گاڑیاں چھیننے والا گروہ گرفتار

لیویز کی کاروائی اسلحہ کے زور پر رواں دواں گاڑیوں ڈرائیوروں سے زبردستی بھتہ لینے اور گاڑیاں چھیننے والا گروہ گرفتار

یارو قومی شاہراہ پر گزشتہ کئی دنوں سے اسلحے کے زور پر ڈرائیوروں سے بھتہ اور گاڑیاں چھیننی جارہی تھی اطلاع ملی کہ گرفتار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص سے گاڑی چھین کر فرار ہوئے جس پر لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یارو کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر چار ملزمان صورت خان عبدالحمید حبیب الرحمان اور منیر احمد کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرلیا گیا

پشین(محیب ترین سے)ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی کی خصوصی ہدایت پرلیویز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر رواں دواں گاڑیاں روک کر ڈرائیوروں سے زبردستی بھتہ لینے اور گاڑیاں چھیننے والا گروہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ممتاز کھیتران نے ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یارو قومی شاہراہ پر گزشتہ کئی دنوں سے اسلحے کے زور پر ڈرائیوروں سے بھتہ اور گاڑیاں چھیننی جارہی تھی اطلاع ملی کہ گرفتار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص سے گاڑی چھین کر فرار ہوئے جس پر لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یارو کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر چار ملزمان صورت خان عبدالحمید حبیب الرحمان اور منیر احمد کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرلیا گیا

برآمد شدہ اسلحے میں دو عدد ٹی ٹی پستول سترہ راونڈز شامل ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایت ہے کہ قیام امن کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے ضلع پشین کے پرامن ماحول کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے سماج دشمن عناصر جہاں بھی ہو انکے خلاف کارروائی ہماری اولین ترجیح ہوگی

جبکہ ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے لیویز کی اس عوام دوست اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں عوام کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے پشین ایک باشعور ضلع ہے جس کے امن کو مزید بہتر بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں