چند عناصر عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کوئی’’ باپ‘‘ تو کوئی ’’ماں‘‘ کے نام سے میدان میں اتریں ہیں،سردار اصغر خان اچکزئی 259

چند عناصر عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کوئی’’ باپ‘‘ تو کوئی ’’ماں‘‘ کے نام سے میدان میں اتریں ہیں،سردار اصغر خان اچکزئی

چند عناصر عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کوئی’’ باپ‘‘ تو کوئی ’’ماں‘‘ کے نام سے میدان میں اتریں ہیں،سردار اصغر خان اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ پینتیس سالوں میں ہمیں کافی خوشیاں دی ہیں فاٹا انضام کی مخالفت کرنے والوں کی ناکامی دراصل اس سوچ کی ناکامی ہے جس سے اپنی بقاء پشتونوں کی تقسیم میں نظر آتی ہے ہم افغان پشتون ہے اگر پشتون قوم یکجا ہوکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تو دنیا کی کوئی طاقت انکا مقابلہ نہیں کرسکے گی

پشین (محیب ترین سے ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ چند عناصر عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کوئی’’ باپ‘‘ تو کوئی ’’ماں‘‘ کے نام سے میدان میں اتریں ہیں ریاست اور حکومت صاف و شفات اور عوام کی رائے کا انتخابات کرائیں جائے 2013ء کے عام انتخابات کا طریقہ کار اپنایا نہ جائے اگر زبردستی کی گئی تو پھر ایسی تحریکیں جنم لیں گی آپ پاؤں پکڑوں گے لیکن ماننے والا کوئی نہیں ہوگا
عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ پینتیس سالوں میں ہمیں کافی خوشیاں دی ہیں فاٹا انضام کی مخالفت کرنے والوں کی ناکامی دراصل اس سوچ کی ناکامی ہے جس سے اپنی بقاء پشتونوں کی تقسیم میں نظر آتی ہے اے این پی نے پشتونوں کو یکجا کیا اب اگلے مرحلے میں شمالی اور جنوبی پشتونخوا کے انضام کیلئے جدوجہد کی جائیگی۔
پشتون بحیثیت قوم اب دوست نما دشمنوں کی حقیقت جان چکا ہے ہمارا وطن غم کے آنسوؤں میں ڈوب کر مجبورا ہر عید خون کی ہولی میں منایا کرتے تھے لیکن الحمد اللہ یہ واحد عید تھی کہ ہمارے وطن افغان ملت ریاست کے سربراہان نے ہمارے علماء کرام نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ہم افغان پشتون ہے اگر پشتون قوم یکجا ہوکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تو دنیا کی کوئی طاقت انکا مقابلہ نہیں کرسکے گیان خیالات کا اظہار انہوں نے تاج لالا فٹ بال اسٹیڈیم میں جشن پشتونخوا اور فاٹا انضام کے سلسلے میں منعقدہ میلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے میں سابق ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک عثمان خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ صوبائی رہنما حاجی اصغر علی ترین رشید خان ناصر سید امیر علی آغا صوفی اکبر خان عبیدا للہ عابد سید عبدالباری غرشین جمال الدین رشتیا سمیت ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ چیئرمین میونسپل کمیٹی حرمزئی شاہجہان آغا اور ملک صادق کاکڑ بھی موجود تھے
اس موقع پر سابق جج اولس یار خان ترین نے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ یہاں آباد تمام اقوام ہمارے بھائی ہیں وطن کو پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ان قوتوں کو خاک میں ملانا ہوگا جو ہمارے ہاتھوں میں بندوق تھماکر بھائیوں کو قتل کرانا چاہتے ہیں اگر ایسا نہ کیا تو کل ہماری نسلیں ہم سب پوچھیں گئی کہ آپ نے ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے کیا کیا پشتون قوم کی یکجہتی کیلئے خان عبدالغفار خان کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں دشمن اور مخالفین نے ہماری قومی وحدت اور امن کی باتوں کو برابلا کہا اور مختلف ہتھکنڈوں سے ڈرایا دھمکایا لیکن اسکے باوجود ہم اپنی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں اب سب پہچانیں کا وقت آگیا ہے
عوامی نیشنل پارٹی کی پشتون قوم کیلئے قربانیوں کی مثال نہیں ملتی عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پشین سے امیدواروں کو نامزد کردیا گیا ہے ہم اولس سے ووٹ زبردستی نہیں لینا چاہتے عوام سوچ و فکر سے ووٹ کا استعمال کرکے ایسے نمائندوں کو ایوانوں میں بھیجے جو آپ اور آپکی نسلوں کیلئے کچھ کریں اس وقت سیاسی پارٹیوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کیا حال ہے
آج اسلام کی باتیں زئی و خیلی تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں ہم نہیں بلکہ سیاسی پارٹیوں کے رہنما خود کہہ رہے ہیں کہ انکی پارٹی میں ٹکٹیں فروخت ہوئیں اللہ نہ کریں جب ہماری پارٹی سربراہ امیدواروں کو پیسوں کے عوض ٹکٹ دے توپھر ہماری سیاست اور تحریک پر لعنت ہے ۔
ماضی میں دست و گریبان رہنے والوں نے کرسی اور اقتدار کی خاطر پانچ سالہ حکومت میں اولس کیلئے کچھ نہیں کیا سانحہ 8 اگست ،واقعہ کھڈکوچہ مستونگ ، سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر جیسے دل خراش واقعات انکے دور حکومت میں ہوئے پورا وطن خون میں لہولہان تھا اور یہ خاموش تھے پانچ سال حکومت میں گزارنے والے آج پھر بلوچ سے برابر ی اور پنجاب سے غلامی کی آزادی کی باتیں کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں