کوئٹہ: پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق 105

کوئٹہ: پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: نواں کلی میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ سے اس کا بیٹا اور قریبی عزیز جاں بحق جب کہ اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

جیونیوز کےمطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس اہلکار اپنی نجی گاڑی میں بیٹے اور عزیز کے ہمراہ گھر جارہا تھاکہ اس دوران گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے کار سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پولیس اہلکار کا بیٹا اور عزیز دم توڑ گئے جب کہ اہلکار کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حملے کی زد میں آنے والا اہلکار جناح ٹاؤن تھانے کا سب انسپکٹر ہے اور انویسٹی گیشن سیکشن میں تعینات ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہےکہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھا کیے جارہے ہیں۔

واضح رہےکہ بلوچستان کے علاقے دشت میں آج ہی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں