بلوچستان: دشت تیرہ میل میں سی ٹی ڈی کا ایکشن، خاتون سمیت چار 'دہشت گرد' ہلاک 97

بلوچستان: دشت تیرہ میل میں سی ٹی ڈی کا ایکشن، خاتون سمیت چار ‘دہشت گرد’ ہلاک

بلوچستان: دشت تیرہ میل میں سی ٹی ڈی کا ایکشن، خاتون سمیت چار ‘دہشت گرد’ ہلاک

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے دشت تیرہ میل میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران خاتون سمیت 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جیسے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا گیا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران ایک دہشت گرد نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرا دہشت گرد جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ساتھی ملزموں کی نشاندہی کے لیے لایا گیا تیسرا دہشت گرد بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے مقام سے ایک 5 سالہ بچے کی لاش اور ایک خاتون کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق بچہ فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوا، تاہم ابھی تک سرکاری ذرائع کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان بھی قبضے میں لے لیا، جہاں کی تلاشی کے دوران کمپاؤنڈ سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی جی بلوچستان کا آپریشن کے مقام کا دورہ

دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان محسن حسن بٹ نے بھی دشت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے مقام کا دورہ کیا، جہاں انہیں سی ٹی ڈی حکام نے آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

آئی جی نے اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں