ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کا عید کے موقع پرسب جیل پشین کا دورہ،قیدیوں میں عیدی اور مٹھائیاں تقسیم 204

ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کا عید کے موقع پرسب جیل پشین کا دورہ،قیدیوں میں عیدی اور مٹھائیاں تقسیم

ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کا عید کے موقع پرسب جیل پشین کا دورہ،قیدیوں میں عیدی اور مٹھائیاں تقسیم

ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے پشین سب جیل میں قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بھائی چارے کا مظاہرے کرتے ہوئے خوشی کا سماء باندھ کر مذہبی تہواروں کو خوش اسلوبی اور عقیدت و احترام سے مناتی ہے

پشین (محیب ترین سے) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے کہا کہ عید قیدیوں کے ساتھ گزارنے سے خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں قیدی معاشرے کا حصہ ہے انہیں اکیلے پن کا احساس نہیں ہونے دینگے جیل میں قید یوں کو بنیادی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے پہلے دن پشین سب جیل میں قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بھائی چارے کا مظاہرے کرتے ہوئے خوشی کا سماء باندھ کر مذہبی تہواروں کو خوش اسلوبی اور عقیدت و احترام سے مناتی ہے اللہ کی رضامندی غریبوں اور مستحقین افراد کو خوشیوں میں شامل کرنے میں ہے

انہوں نے کہا کہ جیل کا مقصد صرف و صرف قیدیوں کو اپنی غلطی کا احساس دلانا ہوتا ہے خدارا اپنی غلطیوں کو ترک کرکے اہل وعیال کے لئے جینا سیکھئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں میں عیدی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں