کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ہندوستانی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے،وزیر اعظم آزادکشمیر 135

کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ہندوستانی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے،وزیر اعظم آزادکشمیر

کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ہندوستانی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے،وزیر اعظم آزادکشمیر

آزاد کشمیر (بنارس راجپوت نمائندہ آزاد کشمیر )وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے 60 کروڑ مسلمانوں کو ہندوستان کے متعصبانہ رویے پر شدید تحفظات ہیں۔لیاقت نہرو معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ حق حاصل ہے

کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے بات کرے۔ہندوستان کرونا کا فائدہ اٹھاتے ہوے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو ہندوستانی جارحانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے ورنہ حالات انتہائی خراب ہو جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے نریندر مودی کی سرپرستی میں ہندوستانی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ کرونا وائرس سے پیدا

ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر حکومت آزادکشمیر نے بروقت اقدامات اٹھاے جس سے حالات قابو میں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ہندوستانی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی کشمیریوں کے حق کےلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ

ہندوستانی افواج کی خانب سے سیز فائر لائن پر عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیری بھارت کی جدید اسلحہ سے لیس قابض فوج کا نہتے ہاتھوں مقابلے کررہے ہیں ۔ دنیا کی کوئی طاقت ان کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں