عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض اولین ہے ۔صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان 100

عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض اولین ہے ۔صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان

عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض اولین ہے ۔صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی اتحاد ٹائیں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت سابق امیدوار اسمبلی سردار ریاض روشن کر رہے تھے اور وفد میں سردار ریاض ، سردار طاہر ،عتیق یعقوب ، سردار رفاقت چئیرمین زکوۃیونین کونسل ٹائیں ،خر م اخلاق ، قائر اخلاق ، الماز بیگ اور خالد اشرف شامل تھے

اسلام آباد (ضیاءسرورقریشی )صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض اولین ہے ۔لوگوں کو تعلیمی ،صحت عامہ اور سفری سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔یونین کونسل ٹائیں کے مسائل کاادراک ہے انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی اتحاد ٹائیں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت سابق امیدوار اسمبلی سردار ریاض روشن کر رہے تھے اور وفد میں سردار ریاض ، سردار طاہر ،عتیق یعقوب ، سردار رفاقت چئیرمین زکوۃیونین کونسل ٹائیں ،خر م اخلاق ، قائر اخلاق ، الماز بیگ اور خالد اشرف شامل تھے۔

وفد نے صدر گرامی کو عوام علاقہ ٹائیں کے مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ٹائیں میں بوائز ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے ہیلتھ سنٹر ٹائیں میں طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے اور دیگر سہولیات میں بہتری لانے کی درخواست کی علاوہ ازیں لاغریاٹ تا بوسہ گلہ سڑک کی پختگی اور بھوگڑاویلی تا جھیگاگلہ ٹائیں رابطہ سڑک کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔
وفد نے صدر گرامی کو بتایا کہ 2006میں سابق صدر آزادکشمیر میجرجنرل (ر) انور کی کاوشوں سے 100کمروں اور دو بڑے وسیع ہالوں پر مشتمل ایک عظیم الشان عمارت کشمیر کونسل کے تعاون سے ٹائیں میں تعمیر کی گئی تھی اور ابتدائی طور پر اس عمارت میں ماڈل سائنس کالج کی منظوری و اجرائیگی مقصود تھی لیکن 12سال گزر جانے کے باوجود آج تک نہ ماڈل سائنس کالج کھل سکا اور نہ ہی اس عمارت کو کسی اور بہتر حکومتی مصرف میں لایا جا سکا ۔

وفد نے صدر گرامی کو ٹائیں آنے کی دعوت بھی دی جو صدر نے قبول کر لی اس موقع پر صدر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام مسائل کو حل کرنے کی حتی المقدور کوششیں کی جائیں گی۔

صدر نے عوامی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا جو وہ عوامی خدمت کے سلسلے میں کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں