62

عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے، بجلی کے ریٹ میں سوا چار روپےکی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے بل میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہا کہ ستمبر کے بجلی بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا، عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/c/FSMediaNetwork/videos

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں