سروس کب بحال ہوگی؟ واٹس ایپ اور فیس بک کا بیان سامنے آگیا
سروس کب بحال ہوگی؟ واٹس ایپ اور فیس بک کا بیان سامنے آگیا

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی۔
دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہوئی ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی تنقید بھی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ ’بعض‘ لوگوں کو واٹس ایپ کے استعمال میں مسئلہ درپیش ہے، ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔
We’re aware that some people are experiencing issues with WhatsApp at the moment. We’re working to get things back to normal and will send an update here as soon as possible.
Thanks for your patience!
— WhatsApp (@WhatsApp) October 4, 2021
اُدھر سروسز متاثر ہونے پر فیس بک نے بھی یہی بیان جاری کیا ہے۔