حکومت پنجاب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، کے کیخلاف کریک ڈائون شروع
خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ پولیس،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،ایل پی سلنڈرز کا استعمال اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا- اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے لاہور موڑ پر ناکہ لگا کر پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا- سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حنا رحمن اور ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران ہمراہ تھے-
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ایس او پیز کی خلاف ورزی،اوورلوڈنگ اور ایل پی جی کے استعمال پر 15 بسیں و ویگنیں تھانہ بند کرادیں جبکہ 29 گاڑیوں کے چالان کرکے 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی احکامات پر عملد یقینی بنانے کے لئے روڈز کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی ہائی ویز اور موٹر وے پولیس ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی آگاہی کے لئے مشترکہ مہم چلائیں
-انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈرزکے استعمال کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی- ڈی پی او محمد علی وسیم مسافروں کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائینگے روڈ سیفٹی کے حوالہ سے خصوصی مہم چلائی جائیگی