ہارون آباد تھانہ سٹی آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، 2جواری اورمنشیات فروش سمیت 2کیٹیگری بی کے مجرم اشتہاری بھی گرفتار 224

ہارون آباد تھانہ سٹی آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، 2جواری اورمنشیات فروش سمیت 2کیٹیگری بی کے مجرم اشتہاری بھی گرفتار

ہارون آباد تھانہ سٹی آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، 2جواری اورمنشیات فروش سمیت 2کیٹیگری بی کے مجرم اشتہاری بھی گرفتار

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن،2جواری اورمنشیات فروش سمیت 2کیٹیگری Bکے مجرم اشتہاری بھی گرفتار تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر؎محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر بہاولنگرپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کامیاب کاروائیو ں میں مصروف ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں صفدرضیغم سب انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے

ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جواء پرچی فروخت کرنے والے عتیق الرحمن وغیرہ دو جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے وٹک رقم 2040 روپے برآمد ہوئی۔محمد اشرف اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منور حسین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے شراب 26 لیٹر برآمد ہوئی۔اسی طرح محمد عمران اور محمدعباس ا ے ایس آئی نےکاروائی کرتےہوئے 3 سال سے روپوش Bکیٹیگری کے 2 مجرمان

اشتہاری امان اللہ ولد محمد رفیق قوم رحمانی سکنہ خانیوال اورطالب حسین ولد نذر محمد قوم آرائیں سکنہ 73/4R کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان گرفتاری کے ڈرسے روپوش تھے۔ ملزمان کو پاپند سلاسل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف اس طرز کی کاروائیاں جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں