148

مانسہرہ زائد کرایہ وصول کرنے پر عوام کی طرف سے ٹریفک انچارج جمال زیب کو شکایت

مانسہرہ زائد کرایہ وصول کرنے پر عوام کی طرف سے ٹریفک انچارج جمال زیب کو شکایت

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ زائد کرایہ وصول کرنے پر عوام کی طرف سے ٹریفک انچارج جمال زیب کو شکایت۔ جس پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا۔جس میں ٹی او نعیم تنولی اور اور ٹی ایف سی محسن زمان کا ترنگڑی پائیں کے








مقام پر ناکہ لگا کر درجنوں گاڑیوں کا چلان کیا۔جس میں کئ گاڑیاں خان وڈیروں اور سیاسی اثرورسوخ رکھنے والوں کی بھی نکل آئی۔ جن پر ٹی او نعیم تنولی نے سختی سے اُن کا بھی چلان کیا۔ٹریفک پولیس کے




اس اقدام کو سہراتے ہوۓ عوام نے ٹریفک پولیس زندہ باد کے نعرۓ بھی لگاۓ۔اورٹریفک انچارج جمال زیب کو زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں