115

خانیوال میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کیلئے اذیت بن گیا

خانیوال میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کیلئے اذیت بن گیا

تحریر:- سعید احمد بھٹی
03006880359
خانیوال میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے لگا،مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے جمع گندا پانی موذی بیماریوں کا موجب بن رہا ہے۔جہاں دیگر مسائل کا گڑھ ہے وہاں خانیوال بھر کی گلیوں اور مین روڈ کوسیوریج کے ابلتے ہوئے گندے پانی نے اپنے نرغے میں جکڑا ہوا ہے

۔خانیوال کی عوام نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو متعدد بار درخواستیں بھی گزاری ہیں مگرتمام اہلِ خانیوال کیلئے سیوریج کا گندا پانی دردِ سر ہے۔اور سیوریج کی بہتری کے سلسلے میں کرپٹ ترین چیف آفیسر بلدیہ خانیوال اور خانیوال بلدیہ جعلی میٹرک کی صنعت والا سینٹری انسپکٹر سے صفائی کے حوالے سے اہل خانیوال کو ان دونوں سے ہمیشہ شکایت رہی ہے۔در اصل جس رفتار سے شہری آبادی بڑھتی گئی اسی رفتار سے دیگر مسائل کی طرح سیوریج کا مسلٔہ بھی ہمیشہ کیلئے وبالِ جان بنتا گیا۔بڑھتے ہوئی

آبادی، بغیر پلاننگ کے بنائی گئی کالونیاں اور بغیر نقشہ منظور ی بنائے گئے مکانات نے سیوریج کے مسائل میں مزید اضافہ کیا۔گندے پانی کے جوہڑ اور گندگی کے ڈھیرایک عرصہ سے موجود ہیں اورہر طرف بدبو کا راج رہتا ہے۔اب تو سیوریج کا پانی گھروں اورمکانوں کی بنیادوں میں داخل ہونے لگا ہے۔۔جہاں ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں،وہاں گلیوں میں اس قد رکھڑاپانی اور ہیپاٹائٹس،گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھنے کا خرچہ بھی ہے

۔اہلِ خانیوال بیماریوں کی لپیٹ میں آجائیںیابچے اس پانی میں کھیلتے ہوئے مختلف بیماریوںکا شکار ہو کر اس دنیا سے رخصت ہوجائیں،کس کو جرأت کہ جو کسی سے یہ پوچھے؟طویل عرصے سے حل طلب ناقص سیوریج سسٹم کے مسئلے پر اب شہریوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہونے کو ہے۔خستہ حال سیوریج نظام شہریوں کے لیے وبال جان بن چکا،متعلقہ ادارے اور سیاست کے ستارے الیکشن جیتنے کے بعد سے تاحال عوام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں