144

ایک بار کے لیے، آپ صحیح ہیں مودی جی

ایک بار کے لیے، آپ صحیح ہیں مودی جی

۔ نقاش نائطی
۔ +966563677707

سب سے پہلے آپ کی ماتاجی ھیرا بین کے سؤے یوم پیدایش پر، آپ کو اور آپ کی ماتاجی کو ڈھیر ساری مبارک باد۔ بھگوان ایشور اللہ سے دعا،پرارتھنا ہے کہ وہ آپ کی ماتاجی ھیرا بین کو صحت کاملہ والی لمبی زندگی دے

آپ نے، اپنی ماتاجی کے سؤے یوم پیدائش پر،جس بچپن کے دوست عباس شیخ مومن کو یاد کیا ہے اور اس وقت آپ کے بچپن میں مسلمان عباس بھائی اور ھندو نریندر دامودر مودی ک، آپسی محبت کا ذکر کیا ہے، وہی تو دراصل ہزاروں سالہ، مختلف المذہبی،سیکیولر اثاث،گنگا جمنی تہذیب ہے جس کے چرچے صدیوں سے عالم کے مختلف حصوں میں ہوتے ہیں۔ لیکن ابھی کچھ سالوں سے، جب سے آپ دہلی کے تخت پر براجمان ہوئے ہیں،

اس ھندو مسلم محبت کا فقدان ہی نظر نہیں آتا بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت، آپ کے ماتحت کام کرنے والے،تمام ترآپ کے سیاسی رفقاء و تمام تر سرکاری ملازمین، دیش کی سب سے بڑی اقلیت ہم تیس کروڑ عباس بھائی بہنوں کو، نفرت کی نظروں سے ہی نہیں صرف دیکھ رہے ہیں، بلکہ دو نظریاتی، سلوک ناروا بھی دانستا” برت رہے ہیں۔ پورے عالم میں بھارت کی یہ اندرونی مسلم دشمنی سے،

ملک و وطن کی بدنامی جو ہورہی ہے اس کے ازالے کی اشد ضرورت ہے۔آپ کی والدہ کے سؤئے یوم پیدائش پر، عباس بھائی کو یاد کر، ہزاروں سالہ مختلف المذہبی گنگا جمنی سیکیولر اثاث کے بھارت میں فقدان کا تذکرہ ھو وہ نے کیا ہے، بھارت کا ہر سناتن دھرمی ھندو، اس گنگا جمنی ھندو مسلم بھائی چارگی کو،واپس بھارت لانا چاہتا ہے۔ آپ نے جس اخلاص سے عباس بھائی اور اس بچپن کے ھندو مسلم ساتھ ساتھ ایک ہی گھر میں جینے ساتھ کھانے، ساتھ رہنے کا تذکرہ کیا ہے اسی گنگا جمنی ھندو مسلم بھائی بھائی

والے کلچر کو دوبارہ بھارت میں واپس لانا ہے۔ آپ نے صرف اس عباس بھائی کو یاد کیا ہے اگر آپ ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے، اپنے بچپن کے ھندو مسلم بھائی بھائی والے گنگا جمنی ماحول کو واپس ملک میں لانے کا انرودھ یا التجا بھارت کی عوام سے کریں گے تو،یقین مانئے بہت جلد بھارت میں صدیوں پرانا، وہی گنگا جمنی، بھائی بھائی والا ماحول پلٹ آسکتا ہے۔ اور ہم ھندو مسلمان مل کر اپنے مادر بھومی، بھارت کو، وشو گرو بناسکتے ہیں۔ واللہ الموافق بالتوفئق الا باللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں