پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کراچی میں شروع 134

پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کراچی میں شروع

پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کراچی میں شروع 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کراچی میں شروع ہوگیا جس کے پہلے میچ میں اسٹیٹ بینک نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسٹیٹ بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 160 رنز بنائے اور حفصہ خالد نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 7چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

 جب کہ ہائیر ایجوکیشن کی بالر ماہم زیدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی، جب کہ ماہم ظہیر اور معصومہ بسارت ہی ڈبل فگر میں شامل ہوسکیں۔

انعم امین نے 4 اور حفصہ امجد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسٹیٹ بینک کی ٹاپ اسکورر حفصہ خالد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں