163

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر اور حسن علی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور سیریز میں وائٹ واش کی صورت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا البتہ شکست کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہے تاہم گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بالتریب 143 اور 82 رنز سے کامیابی حاصل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں