لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز کی شکست، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی 134

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز کی شکست، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز کی شکست، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

پاکستان کے اظہر علی 11، حارث سہیل 8، اسد شفیق 5، سرفراز احمد 8 اور شاداب خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

امام الحق اور عثمان صلاح الدین بمشکل 30 کا ہندسہ عبور کر سکے۔

اننگز کی شکست کے بعد دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

انگلینڈ کے جوس بٹلر کو میچ کا جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز

لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں 174 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 189 رنز کی واضح برتری حاصل ہوئی۔

انگلینڈ کے جوس بٹلر اور سیم کرن نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں 17 رنز کے اضافے کے بعد سیم کرن پویلین لوٹ گئے۔

سیم کرن 20 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ انگلش ٹیم کی نویں وکٹ اسٹورٹ براڈ کی گری جو 2 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈرسن تھے جنہیں حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی اور انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 363 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر 80، ڈومینک بیس 49 اور الیسٹر کک 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی دوسری اننگز

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے شروع ہی سے مشکلات کا سامنا رہا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 20 کے مجوعی اسکور پر گری جب اظہر رہی 11 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد حارث سہیل 8، اسد شفیق 5، امام الحق 34، کپتان سرفراز 8، شاداب خان 4، فہیم اشرف 3، عثمان صلاح الدین 33 اور حسن علی 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عباس تھے جو صرف ایک رن بناکر اسٹیورٹ براڈ کا شکار بن گئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈومینک بیس اور اسٹیورٹ براڈ نے 3،3 جبکہ جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوئی تھی اور پوری ٹیم 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں شاداب خان 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

اس سے قبل کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اب اسکاٹ لینڈ کے خلاف 12 اور 13 جون کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں