پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادیٔ صحافت کا دن منایا جارہا ہے 106

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادیٔ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادیٔ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

ہر سال اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ 2 روزہ کانفرنس منعقد کرتا ہے، اس سال آزادی صحافت کے عالمی دن منانے کا موضوع ’طاقت پر نظر: میڈیا، عدل اور قانون کی حکمرانی‘ ہے۔

2 روزہ کانفرنس میں میڈیا کے مسائل سیاسی عمل کی شفافیت، عدلیہ کا سسٹم اور قانونی حکمرانی پر نظر ثانی کی جائے گی جب کہ کانفرنس میں آن لائن پریس فریڈم پر رونما ہونے والے مسائل بھی زیر بحث ہوں گے۔

پاکستان میں بھی آج آزادی صحافت کا دن منانے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انقعاد کیا گیا ہے تاکہ ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاکستان میں گزشتہ برس 5 صحافیوں کو شہید کیا گیا جب کہ مختلف صحافیوں پر سوشل میڈیا پر تنقیدی اظہار رائے کی وجہ سے بھی مقدمات درج کیے گئے۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/05/journalist-report.png” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”فوٹو اے ایف پی فیس بک—.” type=”popup” link=”” align=”center” ]

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس یکم مئی تک دنیا بھر میں 36 صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا جب کہ گزشتہ برس 82 صحافی شہید ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں