82

وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید کی میونسپل کمیٹئ اسلام گڑھ کی وارڈ موہڑہ بڑی آمد

وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید کی میونسپل کمیٹئ اسلام گڑھ کی وارڈ موہڑہ بڑی آمد

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے )
وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید کی میونسپل کمیٹئ اسلام گڑھ کی وارڈ موہڑہ بڑی آمد ۔
سابق امیدوار کونسلر راجہ ارسلان طارق اور ناہیک قیوم اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت
دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت شامل ہوگے
اس موقع پر مون سون میں نیو سٹی اسلام گڑھ میں مکان تباہ ہونے والے اصغر علی ولد دل محمد کو وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے نیو پلاٹ کے کاغذات بھی دہیے اور یقین دلایا کہ مکان کا معاوضہ بھی جلد دیا جاے گا
تقریب سے خطاب کرتےھوے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے نئے شامل ھونے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا
اس موقع پر وزیر حکومت نے کہا کہ ان شااللہ اپ کو پیپلزپارٹی مایوس نہیں کرے گی وارڈ نمبر ۱۰ کے تمام مساہل کو حل کرنے کی کوشیش کروں گا
اپ کی دونوں لنک روڈز کو جلد از جلد مکمل کریں گے
بجلی کے تمام مساہل بھی حل کیے جاہیں گے
وزیر حکومت نے مزید کہا کہ اج سے اس وارڈ کے تمام تر اختیارات ارسلان طارق کے پاس ہیں جو حکم کریں گے اس پر ان شااللہ عمل ھو گا.برادری کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنی۔برادری کو مسائل کے سوا کچھ نہی! دیا ہم نے بلاتخصیص کام کرواے۔ہمارا مشن عوامی خدمت ہے ۔
تقریب سے سابق امیدوار کونسلر راجہ ارسلان طارق نے کہا کہ چوہدری قاسم مجید کی حلقہ کے اندر بلاتخصیص تعمیر وترقی کے کام دیکھ کر متاثر ھوے وزیر حکومت نے حلقہ کے اھم مساہل حل کرواے اور اس متاثر ھو کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ھو رھا ھوں اور ان شااللہ آہندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کراونگے

تقریب سے سابق مشیر حکومت چوہدری یاسر ممتاز، کونسلرز راجہ ظہور ،کونسلر چوہدری محمدعارف، کونسلر فیصل باولی ، حاجی کفایت علی، ماسڑ محمد یسین اور راجہ ارسلان طارق نے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ تقریب میں
چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری نعیم حسین روپیال راجہ طارق ایڈووکیٹ ، چوہدری رخسار احمد بجاڑوی۔ ماسٹر محمد یونس، قاضی محمود احمد، مولوی ظفر۔ لقمان لیاقت ، عظیم نائب ، چوہدری غلام فرید کونسلرز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب میں آمد پر وزیر حکومت کا پرتباک استقبال کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں