134

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماورکن قومی اسمبلی اسد عمر نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی چیف رپوٹر نیوز وآچ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماورکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت چوروں کو تحفظ دینے کے لئے استثنیٰ سکیم لارہے ہیں۔پہلے بھی اسی طرح کے چار سکیمیں فلاپ ہوچکی ہیں۔ حکومت آرڈیننس کے ذریعے سکیم کولارہے ہیں۔جس سے پارلیمان، کا بینہ، میڈیا اور قوم بے خبرہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب بیر ونی ملک منی لانڈرنگ اور کالے دھن کے خلاف

لچک کا مظاہرہ کیا جارہا ہیں۔اس ڈر کی وجہ سے یہ سکیم لایا جارہا ہے۔ دوہفتے بعد بجٹ پیش کیاجارہا ہیں اور ن لیگ کی حکومت ووٹ کی تقد س کی بات کررہی ہیں۔موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو کھوکھلاکردیا ہے۔کسان اور صنعت کا رکو تباہ کردیا گیا۔ معیشت کا پہیہ نواز شریف اور زرداری نہیں بلکہ 20کروڑعوام چلاتی ہیں۔ پاکستان کا بجٹ300ارب ہیں

۔اس سکیم کے ذریعے صرف مخصوص لوگوں کو فائدہ ہوگاموجودہ حکومت کے پاس غریب آدمی کے لئے کچھ بھی نہیں۔جمعہ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماورکن قومی اسمبلی اسد عمرنے کا کہنا تھاکہ موجو دہ حکومت نے ملکی معیشت کوتباہ کردیا اورکسان،صنعت کار جو کہ ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی طرح مثال رکھتے ہیں کو تباہ کردیا گیا۔بیرونی قرضے 61ارب ڈالرسے بڑھ کر 90ارب کے قریب پہنچ گئے۔

موجودہ حکومت کے پاس ملکی معیشت کو چلانے کے لئے بہترین پالیسیاں نہیں، نوازشریف اوراسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو قرضوں میں مزید ڈبودیا ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیم کے ذریعے حکومت کچھ نہ کچھ چوری چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ا ن کا کہنا تھاکہ پہلے بھی اسی طرح کی چار سکیمیں ناکام ہوچکی ہیں۔سکیم کے مطابق بیرونی ملک جائیدادیں ظاہر کرکے 5فیصدٹیکس حکومت کو ادا کرے گی

۔جس پر ان کا کہنا تھا کہ کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسوں اور جائیداد کو صاف ظاہرکرنے کا منصوبہ ہیں۔

جس سے نواز شریف، زردار ی اور بلاول بھٹوکوفائدہ ہوگا۔ جن کے بیرونی ملک کالے دھن والے اثاثے پڑے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے پاس ایسی کوئی سکیم نہیں جس سے کسان،صنعت کار اور عام آدمی کو فائدہ ہو۔ملکی کی نظام کو چلانے والے یہ سیاستدان نہیں بلکہ 20کروڑعوام ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اگرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے تووہ اس سکیم کو ریورس کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں