110

کراچی کے علاقے کورنگی کے ایک مکان میں پراسرار آتشزدگی سے میاں بیوی جاں بحق

کراچی: کورنگی کے ایک مکان میں پُراسرار آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جب کہ متاثرہ افراد کے رشتہ دار نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ آگ لگنے کا نہیں بلکہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ 

کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث گھر میں موجود میاں بیوی دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے۔ 

پراسرار آگ کے باعث گھر کا سامان بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد اور شمیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد جاں بحق شخص شاہد کے رشتہ دار مسعود خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ واقعہ آگ لگنے کا نہیں اور دعویٰ کیا کہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ 

مسعود خان نے کہا کہ میاں بیوی کی گردنوں کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا جب کہ شاہد کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں