160

دبئی کے سیکیورٹی چیف نے پاکستانی شہریوں کو خطرہ قرار دے دیا

دبئی کی عمومی سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ضاحی خلفان نے پاکستانیوں کو سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

پاکستانیوں سے اظہارعداوت کرتے ہوئے انھوں نے اپنے ہم وطنوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ انھیں ملازمتیں نہ دی جائیں۔

دبئی کی عمومی سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ضاحی خلفان نے پاکستانیوں کے خلاف زہرافشانی کرتے ہوئے انھیں خلیجی معاشروں کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

پاکستانیوں کے حوالے سے اس نفرت انگیز بیان کے لیے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ’’پاکستانی شہری خلیجی معاشروں کے لیے سنگین خطرہ ہیں کیوں کہ یہ ہمارے ممالک میں منشیات لے کر آتے ہیں۔‘‘

جنرل ضاحی خلفان نے دبئی میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانی باشندوں کی گرفتاری کے بعد اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر یہ پیغام جاری کیا۔

[c5ab_tweet c5_helper_title=”” c5_title=”” link=”https://twitter.com/Dhahi_Khalfan/status/980359090131042305″ ]

انہوں نے پاکستانی شہریوں کا موازنہ بھارتی شہریوں سے بھی کیا اور ان کے نظم و ضبط کی تعریف کی۔

ضاحی خلفان کی پاکستانیوں سے نفرت کوئی ڈھکی چھپی نہیں، وہ ماضی میں بھی پاکستانیوں کے بارے میں متنازع بیانات دیتے رہے ہیں۔

پاکستانیوں سے اظہارعداوت کرتے ہوئے انھوں نے اپنے ہم وطنوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ پاکستانی شہریوں کو ملازمتیں نہ دی جائیں۔

جنرل ضاحی خلفان قطر اور ترک صدر طیب اردگان کے خلاف بھی ٹوئٹر پر نفرت انگیز پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔

پاکستان اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں بے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جنرل ضاحی خلفان کی کے بیان پر شدید غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں