83

کراچی:گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون جاں بحق

کراچی:گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون جاں بحق

کراچی:گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کی مبینہ واردات کے دوران مزاحمت پر  فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

 اورنگی ٹاؤن کے علاقے بہارکالونی میں رات  تقریباً  3 بجے مسلح افراد  ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہو ئے۔

اہلخانہ نے ایک مسلح شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی،گولی خاتون کو  اور اس کے بیٹےکو لگی، خاتون  شدید زخمی ہوگئی اور  اسپتال منتقلی کے دوران د م توڑگئی۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا بیٹا اسد زیرِ تربیت پولیس اہلکار ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے پستول اور  ایک گولی کا خول ملا ہے جسے فارنزک کے لیے بھیجا جائےگا، واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے یہ یا ذاتی دشمنی، تمام زاویوں سے تفتیش کی جائے گی، ملزمان نے فرار ہونے سے قبل کچھ نہیں لوٹا۔

دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہےکہ علاقے میں ڈاکوؤں کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، یومیہ بنیادوں پر گھروں میں وارداتیں ہو رہی ہیں، پولیس امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

https://youtu.be/oh4nkHIe95I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں