145

پشاور میں ڈیرن سیمی کے حق میں ریلی، ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

پشاور: ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کے حق میں ان کے مداحوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جن کا مطالبہ تھا کہ سیمی کو دوبارہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا جائے۔

پشاور کے نوجوان کرکٹرز نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حق میں ریلی نکالی اور انہیں ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ان سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔ 

ریلی جیم خانہ گراؤنڈ سے شرو ع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جیم خانہ گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شریک نوجوان کرکٹرز نے پلے کارڈز ا ٹھا رکھے تھے جن پر ڈیرن سیمی کے حق میں نعرے درج تھے۔

نوجوان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کی خدمت کی اور پوری دنیا کو پاکستان میں امن کی بحالی کا پیغام دیا۔ 

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کی خدمت کا یہ صلہ ملا کہ انہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ 

ریلی کے شرکاء نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ڈیرن سیمی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ پاکستان آکر کرکٹ کے میدانوں کو آباد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں