147

اسلام آباد;معروف صحافی ندیم گلزار کھوکھر کے گھر پر شرپسند افراد کا حملہ

جرنلسٹ فائونڈیشن کی واقعے کی شدید مذمت

معروف صحافی ندیم گلزار کھوکھر کے گھر پر شرپسند افراد کا حملہ ‘ بیوی اور بچے زخمی جرنلسٹ فائونڈیشن کی واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد(رپورٹ رضوان نسیم منہاس بیوروچیف )تفصیلات کے مطابق روزنامہ سماء کے رپورٹر اورمعروف صحافی ندیم گلزار کھوکھر جو اقبال ٹائون اسلام آباد کے علاقے میں رہتے ہیں انکے بیوی بچوں پر علاقے کے شرپسند افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں پسٹل کے بٹ مار کر بیوی اور بچے کو زخمی کردیا ‘پولیس تھانہ کورال نے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آر درج کرلی ہے ‘ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جرنلسٹ فائونڈیشن کے پریذیڈنٹ زیڈ اے ملک نے کہا کہ صحافیوں پر اس طرح کے حملے کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہیں اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘ پولیس نے اس واقعے میں اپنا فرض پورا کیا اور ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف تیز ٹرائل کرکے انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی اور ان سے کسی بھی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں