رابعہ قتل کیس: تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے، پولیس 151

رابعہ قتل کیس: کراچی پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا

رابعہ قتل کیس: کراچی پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس نے رابعہ قتل کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جس کےبعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کچرا کنڈی سے ایک 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی۔
بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ اہل علاقہ نے اورنگی ٹاؤن میں بچی کی لاش رکھ شدید احتجاج کیا تھا جس دوران پولیس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔
جیونیوز کےمطابق پولیس نے رابعہ کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

منگھوپیر سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج
بچی کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کٹی پہاڑی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی—۔جیو نیوز اسکرین گریب

پولیس ذرائع کےمطابق ملزم کو انٹیلی جنس بنیاد پر گرفتار کیاگیا ہے جس کا نام فقیر محمد عرف فقیرا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان میں رحیم بخش اور فضل غلام رسول شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کیس میں پیشرفت کےلیے ملزم کے ڈی این اے سیمپل جامشورو یونیورسٹی بھیجے جائیں گے تاکہ دیگر 2 ملزمان کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی اس کے ساتھ لگائی جاسکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کی رپورٹ کی بنیاد پر کیس کی کارروائی کومزید آگے بڑھایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں