111

سپریم کورٹ کا کراچی میں بارش سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے بارش سے پہلے شہر میں نالوں صفائی مکمل کرنے کا حکم دیاہے۔

سپریم کورٹ کراچی  رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ بارش کا سیزن شروع ہونے والا ہے، نالوں کی صفائی کب مکمل کریں گے؟

عدالت کے پوچھنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ واٹر کمیشن کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہوگئے ہیں۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ یہی شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے۔

جب کہ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ نالوں کی جلد صفائی نہ ہوئی توبارش میں شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔

عدالت نے حکام کو بارش سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں