148

لاڑکانہ میں قتل کی جانیوالی گلوکارہ کے قاتل گرفتار کرلیے: وزیر داخلہ سندھ

لاڑکانہ: صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے گلوکارہ ثمینہ سندھو کے قاتلوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لاڑکانہ کے قریب گوٹھ کنگا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بعض تماشائیوں نے اچانک فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں رقاصہ ثمینہ سندھو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

تاہم مقامی ذرائع کے مطابق گلوکارہ ثمینہ سندھو ایک سندھی گیت گا رہی تھی، گیت سنتے سنتے تقریب میں موجود ایک شخص نے گن پوائنٹ پر گلوکارہ سے رقص کا مطالبہ کیا لیکن گلوکارہ نے رقص سےانکار کردیا جس پر اس شخص نے گلوکارہ پر 3 گولیاں برسا دیں اور اس کے نتیجے میں ثمینہ سندھو موقع پر ہی جاں
بحق ہوگئی۔
مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ثمینہ سندھو حاملہ تھی اور یہ دوہرا قتل ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ کی گفتگو
ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کے مطابق ثمینہ سندھو کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت طارق جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت کنگا تھانے میں درج کیا جاچکا ہے جب کہ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

قاتلوں کی گرفتاری کی تصدیق
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے مقتولہ کے قاتلوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

سندھ اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو میں سہیل انور سیال نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر کے بیان کے مطابق مقدمہ درج ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں