128

وزیر اعلی سندھ کا اچانک لیاری سکول کا دورہ

وزیر اعلی سندھ صبح سویر لیاری کے اچانک دورے پر پہنچ گئے۔

مقامی انگریزی میڈیم اسکول کے بچوں سے انگریزی میں سوال کئے جواب بھی انگریزی میں ملا تو حیران رہ گئے۔ لیاری جیسے علاقے میں معیاری تعلیم دئیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آج صبح سویرے اچانک لیاری میں قائم انگلش میڈیم ہائی اسکول کے دورے پرنکل پڑے۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے لیاری میں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے انگلش میڈیم اسکول میں دورے کے دوران بچوں کے ہمراہ شطرنج بھی کھیلی۔

اس موقع پرانہوں نے بچوں سے انگلش میں سوالات کیےاورروانی سے جواب سن کروزیراعلی محظوظ بھی ہوئے ۔ وزیراعلی نے اسکول انتظامیہ کیجانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اٹھارہ ماہ پہلے اسکول کا دورہ کیا تھا ۔

اسکول کارکردگی سے متاثرہوکراپنے تمام وعدے پورے کردئیے وزیراعلی نے کہ لیاری کے بچوں کواچھی تعلیم ملنے پرآج خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کے ہم جوانی كے دور میں لیاری آتے تھے۔ ہم خاص طور پر چائے پینےرات کو آتے تھے۔ لیاری پوری رات جاگتا تھا لیکن لیاری کو نظر لگ گئی۔ اب ہم نے لیاری کا امن بَحال کیا ہے۔ تعلیم بہتر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں