مراد علی شاہ وزیراعلیٰ اور سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار نامزد 169

مراد علی شاہ وزیراعلیٰ اور سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار نامزد

مراد علی شاہ وزیراعلیٰ اور سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار نامزد

مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ آغا سراج درانی کو ایک بار پھر اسپیکر سندھ اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا گیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے ضلع سجاول سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ لغاری کو نامزد کیا گیا ہے

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ اور آغا سراج درانی کو اسپیکر سندھ اسمبلی کا امیدوار نامزد کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں ہوا جس میں سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ آغا سراج درانی کو ایک بار پھر اسپیکر سندھ اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے ضلع سجاول سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ لغاری کو نامزد کیا گیا ہے۔

ریحانہ لغاری سے قبل شہلا رضا 2013 سے 2018 تک ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ قائم مقام گورنر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 13 اگست کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا چکے ہیں جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں