منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار معروف بینکر حسین لوائی اسلام آباد منتقل 83

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی معروف بینکر حسین لاوائی سے پوچھ گچھ

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی معروف بینکر حسین لاوائی سے پوچھ گچھ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف بینکر حسین لاوائی کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے حکام مطابق معروف بینکر حسین لاوائی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کو اس سلسلے میں چند روز قبل بیرون ملک جانے سے روکا گیا تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ نے بتایا کہ حسین لاوائی کو گرفتار نہیں کیا گیا، انہیں ایف آئی اے سندھ نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے دفتر طلب کیا ہے اور اسٹیٹ بینک سرکل میں ان کا بیان لیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں